دولہے نے شادی کے پیسوں سے سڑک بنا دی

دولہے نے شادی کے پیسوں سے سڑک بنا دی
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سوسا گاؤں کے رہائشی شری کانت نے سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیس اور شادی پہ خرچ ہونے والی رقم کو لوگوں کی پریشانی دور کرنے کے لیے خرچ کیا، شری کانت نے شادی کی تقریب کے لیے سادگی کا خاص خیال رکھا، دولہے نے بتایا کہ ہم نے رشتہ داروں سے تحائف کی جگہ تقریباً نوے پودے لگا کر اس موقع کو یادگار بنایا۔
اہل خانہ اور مہمانوں کو راضی کرنے کے بعد دولہے نے پچاس ہزار روپے اکٹھے کیے اور اسے تقریباً چھ سو میٹر لمبی سڑک بنانے کے لیے استعمال کیا تاکہ گاؤں والے بغیر کسی مشکل کے اپنے کھیتوں تک جا سکیں، گاؤں سے کھیتوں تک جانے کا راستہ بارشوں کے دوران بہت خراب ہو جاتا ہے اور لوگوں کے لیے کھیتوں تک رسائی ناممکن ہو جاتی تھی، مقامی لوگوں کی مدد سے تعمیر کروائی گئی تاکہ آنے جانے والوں کو مشکل پیش نہ آئے۔









