دوسری منزل سے اے سی لڑکے کے سر پر آ گرا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی شہر دہلی سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان خوفناک حادثاتی موت کا شکار ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے علاقے قرول باغ میں ایک عمارت کی دوسری منزل سے ائیرکنڈیشنر سر پر گرنے سے 18 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی۔
یہ واقعہ ہفتہ 17 اگست کی شام تقریباً 7 بجے اس وقت پیش آیا جب جیتیش چڈھا نامی نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اپنے دوست کے ساتھ گپ شپ کر رہا تھا۔ اسی وقت ایئر کنڈیشنر کا بیرونی حصہ دوسری منزل سے دو نوجوانوں پر گرا۔
واقعے کے بعد دونوں لڑکوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 18 سالہ جیتیش چڈھا کو مردہ قرار دیا۔ جبکہ اس کا 17 سالہ دوست تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے جسکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔









