
دوسری شادی کا ارادہ کرنے پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا
سندھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والی ساس کو داماد نے قتل کر دیا، لاڑکانہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے پنتالیس سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش ملنے کے بعد کارروائی کی گئی، مقتولہ کے داماد شوکت سومرو کو گرفتار کیا گیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ ساس دوسری شادی کرنا چاہتی تھی جس پر گلہ دبا کر قتل کر دیا۔









