دوسری شادی پر بیوہ کو سرکاری نوکری سے نہیں نکالا جا سکتا، عدالتی فیصلہ

0
154
دوسری شادی پر بیوہ کو سرکاری نوکری سے نہیں نکالا جا سکتا، عدالتی فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق شوہر کے انتقال کے بعد دوسری شادی کرنے پر بیوہ کو سرکاری ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائیگا۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے زویا اسلام کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ واضح رہے کہ اسلام نامی شخص کی موت کے بعد ان کی بیوہ زویا اسلام کو 2020 میں نائب قاصد کی سرکاری ملازمت مل گئی اور 2021 میں خاتون نے دوسری شادی کر لی جس کی بنیاد پر اسے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بیوہ شادی کر سکتی ہے، ہمارے مذہب میں یہ عورت کا بنیادی حق ہے، دوسری شادی کی بنیاد پر بیوہ کو برطرف کرنا شرعی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Leave a reply