
دوسری شادی سے منع کرنے پر بیوی قتل
پاکپتن کے گاؤں امر سنگھ میں دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم خالد نے بھائی ساجد کے ساتھ مل کر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، اس واقعے کا نوٹس ڈی۔ پی۔ او نے لے لیا ہے، دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔









