دوستی یا کچھ اور یشما گل نے ہانیہ کو شادی کا پیغام دے دیا

0
183
دوستی یا کچھ اور یشما گل نے ہانیہ کو شادی کا پیغام دے دیا

دوستی یا کچھ اور یشما گل نے ہانیہ کو شادی کا پیغام دے دیا

شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں جہاں روز نئی کہانیاں جنم لیتی ہیں تو وہیں پر دو مشہور اداکاراؤں، ہانیہ عامر اور یشما گل کی دوستی نے حالیہ دنوں میں ایک نیا رُخ اختیار کر لیا ہے، سوشل میڈیا پر منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو اور اس کے بعد سامنے آنے والا شادی کا پروپوزل مداحوں کو الجھن میں ڈال رہا ہے کہ کیا یہ صرف دوستی ہے یا کچھ اور ؟

حال ہی میں دونوں کی ایک ویڈیو نے مداحوں کو حیران کر دیا، ویڈیو میں وہ جیولری شاپ میں موجود ہیں، پہلے ہانیہ عامر یشما کو انگوٹھی پہناتی ہیں، اور پھر یشما بھی محبت بھری شوخی سے ہانیہ کو انگوٹھی پہنا کر یہ کہتی ہے: ’’ہانیہ کی شادی مجھ سے ہو رہی ہے کیونکہ یہ بہت امپورٹنٹ ہے!‘‘ اس کے بعد وہ دونوں ’مائن‘ کی آواز لگا کر اس رشتے پر مہر لگا دیتی ہیں۔

ناظرین نے یہ منظر کسی فلمی سین کی طرح سراہا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کو ’’دوستی سے بہت آگے‘‘ قدم پر تنقید بھی کی ہے، بعض صارفین نے ان دونوں پر نئی نسل کو گمراہ کرنے کا بھی الزام لگایا ہے، خاص طور پر خواتین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

Leave a reply