دوستوں کے ساتھ جھگڑےکےبعد12 سالہ یتیم نے خود کو آگ لگادی

0
175
دوستوں کے ساتھ جھگڑےکےبعد12 سالہ یتیم نے خود کو آگ لگادی

ہاٹ لائن نیوز : لیاقت پور میں عدم رواداری کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک اور بے گناہ کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ المناک واقعہ کچی محمد خان میں پیش آیا ، جہاں ایک 12 سالہ یتیم بچے نے دوستوں کے ساتھ لڑنے کے بعد خود کو آگ لگادی۔

عینی شاہدین کیمطابق ، محمد مبین نامی ایک بچے کا دوستوں سے تنازعہ تھا ، جس سے وہ دل کی گہرائیوں سے پریشان تھا اور اسنےخودسوزی کرلی، بچے کا جسم اور چہرہ آگ سے بری طرح جل گیا تھا۔

جیسے ہی اس واقعے کی اطلاع ملی ، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کیوجہ کا تفصیل سے جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ حقائق کاانکشاف کیاجاسکے۔

Leave a reply