دوسال قبل اغواء ہونےوالی 4سالہ بچی کویت سےبرآمد

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب پولیس کےخصوصی آپریشنل سیل نےچار سالہ لڑکی زونیرا فاطمہ کوبرامد کرلیا، جسے دو سال قبل سیالکوٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ، پنجاب پولیس نے کویت سے 4 سال کی عمر میں مغیا زونیرا فاطمہ کوبازیاب کروایا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ، اغوا شدہ مشتبہ افراد کو کویت سےگرفتار کیا گیاہے، 4 سالہ زونیرا فاطمہ کو 2023 ءمیں سیالکوٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق ، مشتبہ افراد انور اقبال اور صدف اقبال لڑکی کے رشتے دار ہیں جو جعلی دستاویزات کےذریعہ لڑکی کوکویت لے گئیں۔