
ہاٹ لائن نیوز : کمشنر کراچی کیجانب سے دودھ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جسکے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کیمطابق دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دودھ کی قیمت 220 روپے فی کلو ہو جائیگی۔
ڈیری فارمز کے لیے دودھ 195 فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔ جبکہ ہول سیلرز کو دودھ 205 روپے فی لیٹر ملے گا۔








