
شکارپور میں خان پور کے قریب مغویوں کے ورثاء اور علاقہ مکین انڈس ہائی وے بلاک کرکے احتجاج کر رہے ہیں۔ مین روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی فارم سے رات گئے دو افراد کو اغوا کیا گیا، دو ماہ میں اغوا ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔









