دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری

ہاٹ لائن نیوز : نوماڈ کیپیٹلسٹ کی سب سے طاقت ور پاسپورٹس کی سالانہ فہرست میں یہ دیکھا گیاکہ سوئٹزرلینڈ اس سال پہلےنمبر پر ہے، جو پچھلےبرس دوسرےنمبرپر تھا۔
سوئٹزرلینڈ پاسپورٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر کرکے دوسرے سے پہلے نمبر پر آگیا ہے جس کے پاسپورٹ پر 176 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کیا جاسکتا ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آئرلینڈ ہے جس کا پاسپورٹ 175 ممالک میں ویزہ فری سفر کی اجازت دیتا ہے۔
اس فہرست میں 199 ممالک شامل ہیں جن میں پاکستان کانمبر 195 ہےیعنی5واں کمزور پاسپورٹ، پاکستانی پاسپورٹ 46 ممالک میں بغیر ویزے کےجاسکتا ہے، کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان سے نیچے صرف 4 ممالک یمن ، اریٹیریا، عراق اور افغانستان ہیں۔








