عرب دنیا کے امیر خاندان بلومبرگ کی 2025 فہرست میں نمایاں

0
105
عرب دنیا کے امیر خاندان بلومبرگ کی 2025 فہرست میں نمایاں

غیر ملکی جریدے بلومبرگ نے 2025 کے لیے دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی مجموعی دولت گزشتہ ایک سال میں 358.7 ارب ڈالر بڑھ کر 2.9 ٹریلین ڈالر ہو گئی ہے۔

فہرست میں عرب دنیا کے تین خاندان شامل ہیں: متحدہ عرب امارات کا ال نہیان خاندان دوسرے، سعودی عرب کا آل سعود تیسرے اور قطر کا آل ثانی چوتھے نمبر پر ہیں۔

دنیا کے سب سے امیر خاندان امریکا کا والٹن خاندان ہے، جس کی دولت 513.4 ارب ڈالر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دولت میں اضافہ ٹیکنالوجی، ریٹیل، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں کی ترقی کی وجہ سے ہوا ہے۔

Leave a reply