دنیا کی معمر ترین خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ہاٹ لائن نیوز : دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون ویمیکو اتوکا 116 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
جاپانی میڈیا کیمطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی ٹومیکو اتوکا نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جنوبی کوریا میں اپنے شوہر کی ٹیکسٹائل فیکٹری کا انتظام سنبھالا اور 1979 میں اپنے شوہر کی موت کے بعد سے مغربی جاپان کے علاقے نارا میں اکیلی رہتی تھیں۔
اگست 2024 میں 117 سال کی عمر میں سپین کی ماریا بینرانیاس موریرا کی موت کے بعد گزشتہ سال ٹومیکو ایتوکا کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی معمر ترین خاتون قرار دیا تھا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق ایٹوکا تین بہن بھائیوں میں سے ایک تھی اور اس نے عالمی جنگیں اور وبائیں دیکھی تھیں۔ جب وہ طالب علم تھیں تو والی بال کھیلتی تھیں۔








