دنیا کی مشہور خاتون شیف دریا میں ڈوب گئی

ہاٹ لائن نیوز : امریکی عالمی شہرت یافتہ شیف ناومی ریاست اوریگون میں اپنے شوہر کے ساتھ دریا کی سیر پر گئی تھیں جہاں وہ ایک حادثے میں ڈوب گئیں۔
معروف اور ایوارڈ یافتہ امریکی شیف نومی پومیروئے کے شوہر نے بتایا کہ دریا میں ٹیوبنگ کرتے ہوئے پانی کے نیچے درخت کی شاخ سےان کو حادثہ پیش آیا۔
امریکی خاتون شیف کے شوہر کا کہنا تھا کہ نومی دریا کے تیز بہاؤ کے ساتھ بہت دور تک چلی گئیں اور یہ سب کچھ ایک لمحے میں ہوا۔ تاہم دو روز بعد غوطہ خوروں نے اس کی لاش دریا سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔









