دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی نئی رینکنگ جاری ،قطر ایئر ویز دوبارہ سرفہرست

0
54
دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی نئی رینکنگ جاری ،قطر ایئر ویز دوبارہ سرفہرست

فضائی مسافروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایئر ہیلپ نے سال 2025 کی بہترین ایئر لائنز کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے، جس میں قطر ایئر ویز نے پانچ سال بعد ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

درجہ بندی کے مطابق ہر ایئر لائن کو وقت کی پابندی، مسافروں کی رائے اور کلیمز پروسیسنگ کی کارکردگی کی بنیاد پر 10 میں سے اسکور دیا گیا، اور تینوں عوامل کو یکساں اہمیت دی گئی۔

نتائج کے مطابق قطر ایئر ویز مجموعی کارکردگی میں سب سے آگے رہی اور دنیا کی بہترین ایئر لائن قرار پائی۔
متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک نے تیسرے نمبر پر جگہ بنائی۔

یہ فہرست عالمی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے رہنمائی کا اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے، کیونکہ یہ ایئر لائنز کی مجموعی کارکردگی کا جامع جائزہ پیش کرتی ہے۔

Leave a reply