دنیا کا واحد ائیرپورٹ جہاں کا رن وے سمندر کا حصہ ہے

0
211
دنیا کا واحد ائیرپورٹ جہاں کا رن وے سمندر کا حصہ ہے

ہاٹ لائن نیوز : اس حیرت انگیز ہوائی اڈے کو بارا ہوائی اڈہ کہا جاتا ہے جو سکاٹ لینڈ کے آؤٹر ہیبرائیڈز کے آئل آف بارا پر واقع ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا واحد ہوائی اڈہ ہے جہاں طے شدہ پروازیں ساحل سے اترتی اور ٹیک آف کرتی ہیں۔

باڑہ ایئرپورٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اسکے تینوں رن وے دن میں دو بار تیز لہروں میں ڈوب جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پروازیں جوار کے اوقات کیمطابق طے کی جاتی ہیں۔ رن وے لکڑی کے کھمبوں سے نشان زد ہوتے ہیں، اور جب پانی کم ہوتا ہے تو ریت کا میدان سمندر میں بدل جاتا ہے۔

ریت پر اترنے کا جادوئی تجربہ جب آپ یہاں اترتے ہیں تو نہ کوئی لمبا انتظار ہوتا ہے اور نہ ہی ایئرپورٹ کے اندر چلنے کی کوئی پریشانی۔ آپ ساحل سمندر کی نرم ریت پر سیدھے قدم رکھتے ہیں۔ مسافر اکثر حیران ہوتے ہیں کہ لینڈنگ کتنی ہموار ہے۔

Leave a reply