دنیا کا محفوظ ترین ملک کون سا؟ گیلپ سروے میں انکشاف

0
208
دنیا کا محفوظ ترین ملک کون سا؟ گیلپ سروے میں انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : گیلپ نے دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں تین عرب ممالک کو نمایاں مقام دیا گیا ہے۔ یہ سروے عالمی سطح پر لوگوں کے تحفظ کے احساسات پر مبنی ہے اور اس میں سعودی عرب، کویت ، متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے تجربات شامل ہیں۔

24 ستمبر 2023 کو گیلپ نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں کویت کو محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا۔ 99% کویتی شہریوں نے کہا کہ وہ رات کے وقت اپنے گھروں سے باہر سفر کرنے یا پیدل چلنے میں مکمل طور پر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ اسی طرح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بالترتیب 90 اور 92 فیصد شہریوں نے بھی یہی رائے ظاہر کی کہ وہ اپنے علاقوں میں محفوظ ہیں۔ 87% بحرینی شہریوں نے تصدیق کی کہ وہ اپنے ملک کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

Leave a reply