دنیا زراعت میں ترقی کر گئی ہم وقت ضائع کر رہے ہیں

0
173
دنیا زراعت میں ترقی کر گئی ہم وقت ضائع کر رہے ہیں

دنیا زراعت میں ترقی کر گئی ہم وقت ضائع کر رہے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں قومی زرعی پالیسی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر غور ہوا، وزیراعظم نے ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دینے، سفارشات پیش کرنے اور زرعی ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے اطلاق پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی دستیابی بہتر کرنے اور کسانوں کا مرکزی ڈیٹا تشکیل دینے پر زور دیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے متعلقہ فریقین کی رائے سے استفادہ کریں گے، مشارتی اجلاس کا مقصد زراعت میں فریقین کی تجاویز سے فائدہ اٹھانا ہے، انہوں نے کہا گھریلو صنعت اور ایس۔ ایم۔ ایز میں بھی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، آف سیزن اجناس کی اسٹوریج کا خاطر خواہ انتظام موجود نہیں ہے۔

Leave a reply