دنیا بھر میں آج ” کشمیر ڈے ” منایا جا رہا ہے

0
162
دنیا بھر میں آج " کشمیر ڈے " منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج ” کشمیر ڈے ” منایا جا رہا ہے

5 اگست کو دنیا بھر میں کشمیر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے ” کشمیر ڈے” منایا جاتا ہے، یہ ایک رسمی موقع نہیں بلکہ تاریخی جدوجہد، قربانیوں اور امید کی علامت ہے، مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں لوگ روز کرفیو، انٹرنیٹ کی بندش، گمشدگیوں، جعلی مقابلوں اور انڈین فورسز کی موجودگی جیسے حالات میں زندگی گزارتے ہیں، ہم سانس بھی تب لیتے ہیں جب انڈین فوجی اجازت دیں لیکن ہمارا حوصلہ زندہ ہے۔

1947 سے اب تک ہزاروں کشمیری اپنی جانیں دے چکے ہیں، کشمیر میں ظلم کی داستانیں صرف وادی ہی نہیں بلکہ انسانیت کو بھی زخمی کر چکی ہیں، اقوامِ متحدہ کی تمام قراردادیں غیر موثر، عالمی طاقتیں صرف مذمتی بیانات تک ہیں، کشمیری آج بھی امید سے ہیں کہ ان کو ایک دن ضرور آزادی ملے گی۔

Leave a reply