دنیاکے25حسین ترین مقامات ؛ پاکستان کا نمبر کونسا؟

ہاٹ لائن نیوز : دنیا میں 25 بہترین سیاحتی مقامات کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے ، جس میں پاکستان کا ایک خطہ بھی شامل کیاگیاہے۔
یہ درجہ بندی برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم، سسٹین ایبل ٹریول انٹرنیشنل اور اسیطرح کی دیگر تنظیموں کی مدد سےکی ہے۔
25 بہترین مقامات کی فہرست میں ‘گلگت بلتستان’،( خوبصورت وادیوں کا مسکن، خوبصورت آبشاروں سے مزین اور لامتناہی سبزہ) پاکستان کا 20 واں نمبر ہے۔
اس علاقے کی اہمیت کا اندازہ اس حقیقت سے کیا جاسکتا ہے کہ اس میں دیوسائی کے یونیسکو لسٹڈ میدانی علاقے اور شنگریلا کی آئینے سے صاف جھیلیں بھی شامل ہیں۔
وادی ہنزہ کے خوشبودار چیری کے پھولوں، خوبانی کے باغات، قدرتی عجائبات، سبزہ زار وادیوں اور قدیم جھیلوں کیوجہ سے گلگت بلتستان کو جنت کا دروازہ بھی کہاجاتاہے۔









