دل کی تکلیف کے بعد آغا شیراز کی حالت خطرے سے باہر

0
84
دل کی تکلیف کے بعد آغا شیراز کی حالت خطرے سے باہر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار آغا شیراز کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم طبی امداد کے بعد ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آغا شیراز کو اچانک طبی مسئلہ پیش آیا جس پر انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بروقت علاج فراہم کیا۔ ابتدائی نگہداشت کے بعد ان کی طبیعت میں واضح بہتری آئی ہے۔
اداکار نے اسپتال سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے پیغام بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے دعاؤں اور محبت پر شکریہ ادا کیا۔ شیئر کی گئی ویڈیوز میں آغا شیراز اسپتال کے بستر پر موجود دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ دیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں، تاہم مکمل صحتیابی کے لیے انہیں اب بھی مداحوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

Leave a reply