دلہن بنی باڈی بلڈرخاتون نےسوشل میڈیاپردھوم مچادی

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی ریاست کرناٹک سےتعلق رکھنےوالی چترا پرشیتھم ، ایک باڈی بلڈر ہے جس نے حال ہی میں اپنی غیر روایتی دلہن کے فوٹو شوٹ کےذریعے سوشل میڈیاپردھوم مچادی ہے۔
چترا جلد ہی اپنی زندگی کی محبت کے ساتھ شادی کریگی ، اور اسکی شادی سے پہلے اس نے اپنی پری ویڈنگ شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں ہیں۔
اس منفرددلہن کی تصاویراورویڈیوز ان تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپروائرل ہوگئےہیں ،جنکو بڑی تعریف مل رہی ہے۔
باڈی بلڈرخاتون نےکئی اہم ٹائٹلزاپنے نام کر رکھیں ہیں جنمیں مس ساؤتھ انڈیا،مس انڈیا فٹنس اینڈ ویلنس، مس کرناٹک،مس بنگلوروشامل ہیں۔









