دلہا کو نشہ دے کر لاکھوں کی واردات، دلہن غائب

0
95
دلہا کو نشہ دے کر لاکھوں کی واردات، دلہن غائب

سرگودھا میں شادی کے نام پر دھوکا دہی کا ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دلہے کو نکاح کے بعد نشہ آور مٹھائی کھلا کر لوٹ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ قصبہ مٹھہ لک کے علاقے میں پیش آیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس کی باقاعدہ طور پر نکاح کی تقریب منعقد ہوئی، مٹھائی تقسیم کی گئی، تاہم اسی دوران اسے ایسی مٹھائی کھلائی گئی جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔
دلہا کے مطابق جب اسے ہوش آیا تو دلہن، اس کا مبینہ بھائی اور شادی کرانے والی خاتون موقع سے غائب تھے، جبکہ نقد رقم بھی ساتھ لے جائی جا چکی تھی۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس نے شادی کے بندوبست کے عوض ڈیڑھ لاکھ روپے اور نکاح کی مد میں مزید بیس ہزار روپے ادا کیے تھے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے دلہن، اس کے مبینہ بھائی عمر حیات اور رشتہ کروانے والی خاتون شاہدہ پروین کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ ایک منظم فراڈی گروہ ہو سکتا ہے جسے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Leave a reply