دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے کیس پر سماعت کیوں نہ ہوسکی

0
200
دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے کیس پر سماعت کیوں نہ ہوسکی

لاہور(کورٹ رپورٹر
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد بلال حسن نےضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کردی،جونیئر وکیل نے موقف اپنایا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ اسلام آباد میں مصروف ہیں

،عدالت نے وفاق اور صوبے کے لاء افسران کو بھی تیاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے،درخواست گزار نے موقف اپنا رکھا ہے کہ الیکشن کی شفافیت میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہے،

دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے ، عام انتخابات میں بھی دفعہ 144 نافذ کیا گیا جس کے خلاف درخواست دائر کی،
سنگل بنچ نے وہ درخواست مسترد کر دی تھی ، سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ، الیکشن ہونے کی وجہ سے دو رکنی بنچ نے عام انتخابات میں دفعہ 144 کے خلاف حکم نہیں دیا، ضمنی انتخابات میں دوبارہ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جو بنیادی حقوق کے خلاف ہے ، استدعا ہے کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے

Leave a reply