
لاہور ہائیکورٹ
پنجاب میں دفعہ144کے نفاذ کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر درج کیسز کے خلاف درخواست پر سماعت
عدالت نے درخواست پر 10 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے
عدالت نے دستاویزات ساتھ لف کرنے کی درخواست پر اعتراض ختم کر دیا
ایف آئی آرز کی نقول لف کرنے کی استدعا واپس لیتا ہوں، وکیل درخواست گزار
جسٹس شہباز رضوی نے شہری ملک نجی للہ کی اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی
پنجاب دفعہ 144کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا درخواست گزار
احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 15 مقدمات درج کیے گئے موقف
ڈپٹی کمشنر لیہ نے رہنمائوں کی نظر بندی کے 8 نوٹیفکیشن جاری کئے موقف
ڈپٹی کمشنر ملتان نے سیاسی رہنما جاوید ہاشمی کے داماد کا نظربندی کے احکامات جاری کیے موقف
صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں رہنماؤں کیخلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں موقف
ایک سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے دفعہ 144لگائی گئی درخواست گزار
عدالت دفعہ 144کا نوٹفکیشن کلعدم قرار دے استدعا
پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک دفعہ 144کا نفاذ معطل کیا جائے استدعا








