دس برس بعد کال موصول! گمشدہ فون نے سب کو چونکا دیا

0
30
دس برس بعد کال موصول! گمشدہ فون نے سب کو چونکا دیا

امریکی ریاست ایریزونا کے شہر پریسکوٹ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں ایک موبائل فون دس سال سے زائد عرصہ صحرا میں پڑا رہنے کے باوجود قابلِ استعمال حالت میں ملا۔
84 سالہ خاتون کیٹی الکین اپنے گھر کے قریب صحرا میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ انہیں ریت میں پڑا ایک گرد آلود موبائل فون نظر آیا۔ فون کھلا ہوا تھا اور اس پر ریت جمی ہوئی تھی۔ ابتدا میں انہوں نے سوچا کہ اسے کسی شوقین بچے کو دے دیں، تاہم تجسس کے باعث وہ اسے گھر لے آئیں تاکہ دیکھ سکیں کہ آیا یہ اب بھی کام کرتا ہے یا نہیں۔
گھر پہنچ کر انہوں نے پرانے چارجرز میں سے ایک چارجر آزمایا جو فون میں فِٹ ہو گیا۔ حیرت انگیز طور پر فون چارج ہونا شروع ہوگیا۔ کچھ دیر بعد جب اسے آن کیا گیا تو وہ باقاعدہ کام کرنے لگا۔
فون میں موجود پیغامات اور نمبرز کی مدد سے خاتون نے مالک تک پہنچنے کی کوشش کی۔ معلومات سے معلوم ہوا کہ فون کی مالک میڈی نامی خاتون ہے جو ایک کیفے میں ملازمت کے ساتھ ہائیکنگ کی شوقین بھی رہی ہیں، جبکہ ان کا خاندان شکاگو میں مقیم ہے۔
فون میں محفوظ نمبرز کے ذریعے رابطے کی کوشش کے بعد آخرکار میڈی سے بات ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فون 2015 میں اسی صحرا میں ہائیکنگ کے دوران گم ہوگیا تھا۔ ایک دہائی گزرنے کے باوجود فون کا فعال حالت میں ملنا ان کے لیے بھی غیر متوقع اور خوشگوار حیرت تھا۔
شدید گرمی، ریت اور سخت موسمی حالات کے باوجود موبائل فون کا محفوظ رہنا ٹیکنالوجی کی پائیداری کی ایک دلچسپ مثال بن گیا

Leave a reply