دریاسے نکل کرمگرمچھ بستیوں میں آگئے

0
152
دریاسے نکل کرمگرمچھ بستیوں میں آگئے

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست گجرات کے شہر بڑودہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کے باعث شہریوں کو اضافی پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ دریائے سابر متی میں طغیانی کے باعث درجنوں مگرمچھ شہری علاقوں میں داخل ہو گئے۔

بڑودہ کے کئی علاقوں میں گھروں کی چھتوں، پارکنگ ایریاز اور باغات میں مگرمچھوں کو چلتے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ شہری انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کی مدد سے ان مگرمچھوں کو پکڑ کر واپس دریا میں ڈال دیا۔

Leave a reply