دریائے کنہار سے سیاح کو 16 گھنٹے بعد زندہ ریسکیو کر لیا گیا

0
173
دریائے کنہار سے سیاح کو 16 گھنٹے بعد زندہ ریسکیو کر لیا گیا

دریائے کنہار سے سیاح کو 16 گھنٹے بعد زندہ ریسکیو کر لیا گیا

دریائے کنہار میں کل بہہ جانے والے ایک سیاح کو سولہ گھنٹے بعد ریسکیو کیا گیا ہے، گوجرانوالہ کے سیاحوں کی گاڑی بالاکوٹ پر دریا میں گر گئی جس کے بعد تین سیاحوں کو کل ہی نکال لیا گیا تھا جبکہ 1 سیاح دریا میں بہہ گیا تھا۔

بہہ جانے والے مسافر کو سولہ گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے، سیاح سولہ گھنٹے تک پتھروں میں پھنسا رہا، اطلاع ملتے ہی کوائی اسٹیشن سے ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد میں انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

Leave a reply