درجنوں افغان شہری غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک، متعدد لاپتہ

درجنوں افغان شہری غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔
ایرانی ذرائع کے مطابق، 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادرسکن اضلاع منتقل کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلام قلعہ کے راستے سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔
ایرانی سرحدی حکام نے بتایا ہے کہ اکتوبر 2025 میں غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سال اب تک 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو ایران سے ابتک بیدخل کیاجاچکاہے۔









