دبئی: پرائیویٹ اسکولز کےاساتذہ کو گولڈن ویزا دینے کا اعلان

0
164
دبئی: پرائیویٹ اسکولز کےاساتذہ کو گولڈن ویزا دینے کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : دبئی میں متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز نجی تعلیمی شعبے میں شاندار کارکردگی پر غیر معمولی ماہرین تعلیم کو گولڈن ویزے دینے کا اعلان کیا۔

اس کی منظوری دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات پر دی ہے۔

دبئی کے ولی عہد نے ایکس پلیٹ فارم پر لکھا، “اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر، ہم نے دبئی میں نجی تعلیمی شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممتاز اساتذہ کو گولڈن ویزے دینے کی ہدایت کی ہے۔”

Leave a reply