دبئی نے گلوبل پاور سٹی انڈیکس میں شاندار پوزیشن حاصل کرلی

ہاٹ لائن نیوز : دبئی نے مسلسل دوسرے سال گلوبل پاور سٹی انڈیکس میں شاندار پوزیشن حاصل کی ہے۔ جاپان کی موری میموریل فاؤنڈیشن کے مرتب کردہ اس انڈیکس میں دبئی عالمی سطح پر آٹھویں اور مشرق وسطیٰ میں پہلے نمبر پر ہے۔
انڈیکس کی درجہ بندی میں دبئی کی معیشت، تحقیق و ترقی، ثقافتی تعامل، ماحولیات ، سہولیات تک رسائی جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی کی یہ پوزیشن پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ دبئی کی تیز رفتار ترقی اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول پاکستانی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔
پاکستانی سرمایہ کار شراکت داری، تجارتی نمائش ، فری زونز کے ذریعے دبئی کے عالمی نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔









