دبئی میں روسی جوڑے کا قتل، لاشیں ریگستان اور کوڑے دان میں پھینک دی گئیں

دبئی میں ایک روسی جوڑے کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کے ٹکڑے ریگستان اور کوڑے دان میں پھینک دیے گئے، جس نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، روسی جوڑا رومان نوواک اور ان کی اہلیہ اینا دبئی کے پہاڑی علاقے حتہ میں ملاقات کے لیے گیا تھا، لیکن وہ واپس نہ لوٹے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، اغواکاروں نے جوڑے کو کرپٹو والٹ تک رسائی نہ ملنے پر قتل کر دیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رومان نوواک ماضی میں ایک بڑے کرپٹو فراڈ میں بھی ملوث رہ چکے ہیں، جس میں تقریباً 500 ملین ڈالر کادراڈتھا۔
متحدہ عرب امارات میں اس کیس کی تحقیقات روس کے تعاون سے جاری ہیں۔ اب تک سات ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے، جن میں سے کچھ کو گرفتار اور کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔









