دبئی دوسری بلند ترین عمارت کی میزبانی کے لیے بھی تیار

ہاٹ لائن نیوز : دبئی میں برج خلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔ اب دبئی دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی میزبانی بھی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ برج عزیزی کا سنگ بنیاد جنوری 2024 میں رکھا گیا تھا، اس وقت عمارت کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں کیونکہ وہ حکام کیجانب سے گرین سگنل کا انتظار کر رہے تھے۔
برج عزیزی کو عزیزی ڈویلپمنٹ نامی کمپنی تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ عمارت 725 میٹر بلند ہوگی۔
کمپنی کے چیئرمین عزیزی نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ دو ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں۔ دوسرے ڈیزائن کی منظوری کے بعد کام شروع کر دیا گیا ہے۔
برج عزیزی کی 131 منزلیں ہونگی۔ اپارٹمنٹس کے علاوہ اس میں سیون سٹار لگژری ہوٹل اور 7 منزلہ شاپنگ مال بھی ہوگا۔ یہ عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر نامی علاقے میں تعمیر کی جائے گی اور اس کی اونچائی برج خلیفہ سے 340 فٹ کم ہوگی۔









