دبئی ایئر شو 2025 میں بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کی پاکستانی پویلین میں دلچسپی

دبئی: دبئی ایئر شو 2025 کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور پاکستانی طیاروں اور دفاعی ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
پاکستانی حکام کے مطابق بھارتی اہلکار خاص طور پر جے ایف 17 تھنڈر کے ڈسپلے کے قریب رُکے اور وہاں تصاویر بنوائیں۔ پاک فضائیہ کے پائلٹس نے مہمانوں کو روایتی چائے کی پیشکش کی، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ معذرت کرتے ہوئے پانی پر اکتفا کیا۔
حکام نے کہا کہ مہمانوں کا خوش آمدید کہنا پاکستان کی روایت ہے، اور اس موقع پر بھی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی تصاویر میں بھارتی پائلٹس کو جے ایف 17 کے ڈسپلے کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پر بھارتی صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے، جبکہ پاکستانی صارفین نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہمان نوازی کی تعریف کی۔









