داماد کی فائرنگ سے سسر سمیت 3 افراد قتل

داماد کی فائرنگ سے سسر سمیت 3 افراد قتل
اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں خاندانی جھگڑے میں داماد نے فائرنگ کر کے اپنے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت گل خان، غوث الدین اور امین کے نام سے ہوئی، ویسٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لیا ہے، واقعے کے بعد مرکزی ملزم کے والد سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان میں بیٹی کا سسر اور ایک رشتہ دار شامل ہیں جبکہ داماد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، سسر کو قتل کرنے والے داماد کی تلاش جاری ہے، پولیس کے مطابق مقتول غوث الدین اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا اور تلخ کلامی کے بعد لڑائی کے دوران داماد اور رشتہ داروں نے مل کر فائرنگ کر دی۔









