دارالعلوم دیوبند بھارت میں ناشتہ کریں گے، راشد سومرو

0
210
دارالعلوم دیوبند بھارت میں ناشتہ کریں گے، راشد سومرو

دارالعلوم دیوبند بھارت میں ناشتہ کریں گے، راشد سومرو

گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران راشد محمود سومرو نے کہا کہ بھارت نے دھمکی دی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کر کے پاکستان کا پانی بند کریں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت پانی بند کر کے تو دکھائے پھر ہم کیا کرتے ہیں وہ یاد رکھے گا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ پاکستان کے لئے لڑنا پڑا تو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، اگر سندھ طاس معاہدہ ختم ہوا تو ہم بھارت میں گھس کر دارالعلوم دیوبند میں ناشتہ کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک قطرہ بھی اپنے بھائی پنجاب اور بلوچستان کو دینے کے لئے تیار نہیں ہیں تو بھارت کو کیسے دے دیں گے، ہم اپنے پانی کے لئے لڑ سکتے ہیں اور بھارت کا جینا دو بھر کر کے رکھ دیں گے۔

Leave a reply