خیبرپختونخوا کی طرف سے شہداء اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

خیبرپختونخوا کی طرف سے شہداء اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان
خیبر پختونخوا حکومت نے انڈین جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ورثا کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے انڈین جارحیت کے نتیجے میں پختونخوا صوبے سے تعلق رکھنے والے شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ انڈین جارحیت کے نتیجے میں پاکستان کے کسی بھی حصے میں اگر کوئی خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا شہید یا زخمی ہو گا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی مدد کرے گی۔









