خیبرپختونخوا : وی آئی پیز کے لیے خصوصی سیکیورٹی ونگ بنانے کا فیصلہ

0
180
خیبرپختونخوا : وی آئی پیز کے لیے خصوصی سیکیورٹی ونگ بنانے کا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے لیے الگ ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ونگ کے لیے 11 ہزار 483 آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ محکمہ داخلہ نے سمری تیار کر لی ہے۔

محکمہ داخلہ کی دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 483 سیکیورٹی اہلکار اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں کی کمی ہے۔

اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے علیحدہ ونگ قائم کیا جائے گا جسے سیکیورٹی ڈویژن کا نام دیا جائے گا اور اس کے لیے 11 ہزار 483 بھرتیاں کی جائینگی۔

Leave a reply