خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ رہا ہے یا نہیں؟

0
156
خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ رہا ہے یا نہیں؟

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے خود ساختہ کور لیا ہے، وہ اس سے پہلے بھی فلم کے سین کی طرح سات گھنٹے غائب رہے، وہ انتہائی غیر ذمہ دار وزیراعلیٰ ہیں، گنڈا پور کو اپنی پارٹی کی بھی پروا نہیں۔ مجھے بتائیں کہ وہ کہاں ہیں؟

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوب، سوات اور پاراچنار آگ کی لپیٹ میں ہے، اس وقت کچھ اضلاع نوگو ایریا بن چکے ہیں، لیکن انہیں صرف جلسے اور جلوس کا شوق ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ ہم عوام کے جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتے، ہمارے صوبے میں امن کہاں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نےیہ بھی کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہاہوں کہ گورنر راج لگا رہے ہیں، بلکہ میں نے کہا کہ آئین میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے۔

Leave a reply