خیبرپختونخوا میں پرسنلائزڈ گاڑی نمبر سسٹم کا آغاز

0
117
خیبرپختونخوا میں پرسنلائزڈ گاڑی نمبر سسٹم کا آغاز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نئے پرسنلائزڈ رجسٹریشن نمبر سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے تحت گاڑی کے نمبر کی ملکیت اب شہری کے پاس ہوگی۔ اس اقدام سے نہ صرف رجسٹریشن کا عمل آسان اور شفاف ہوگا بلکہ جعلی نمبر پلیٹس اور نمبر کلوننگ کے مسائل بھی کم ہوں گے۔

تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر کسی گاڑی پر لگائے محفوظ رکھ سکیں گے۔ اگر گاڑی فروخت کی جائے تو نمبر بغیر کسی اضافی فیس کے فروخت کنندہ کے پاس برقرار رہے گا، اور خریدار کو نئے نمبر کے لیے علیحدہ درخواست دینا ہوگی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم عوام کے لیے آسانیاں فراہم کرے گا اور جعلی نمبر پلیٹس کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے محکمہ ایکسائز کو ہدایت دی کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے مکمل آن لائن سسٹم بنایا جائے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے منشیات کے خلاف اقدامات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہر فرد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا تاکہ خیبرپختونخوا کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔

Leave a reply