خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بجلی کا نظام متاثر، بحالی کا کام جاری

0
87

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب کے باعث بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، خاص طور پر سوات، شانگلہ اور بونیر کے علاقوں میں جہاں درجنوں ٹرانسفارمر اور فیڈرز کو نقصان پہنچا ہے۔

پاور حکام کے مطابق سوات، شانگلہ اور بونیر میں مجموعی طور پر 292 ٹرانسفارمر سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ان علاقوں کے 49 فیڈرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اب تک 2 لاکھ 12 ہزار صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے، تاہم 87 ہزار صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

پشاور میں 33 فیڈرز مکمل جبکہ 9 فیڈرز جزوی طور پر بحال کیے جا چکے ہیں، تاہم 7 فیڈرز بدستور بند ہیں جس کے باعث تقریباً 2 لاکھ 99 ہزار صارفین متاثر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوات میں 63 فی صد، شانگلہ میں 56 فیصداور بونیرمیں 46 فیصدصارفین بجلی سےمحروم ہیں۔ بجلی کی بحالی کیلیے 10 تکنیکی ٹیمیں اور 87فیلڈ اہلکارکام میں مصروف ہیں۔ اب تک 481 بجلی کے پولز اور 55 فیڈرز کی مرمت جاری ہے، جبکہ بونیر اور سوات کے اہم اسپتالوں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

ابتدائی اندازے کیمطابق سیلاب سے پیسکوکو 16 کروڑاور 42 لاکھ روپےسے زائدکامالی نقصان ہواہے، جنمیں صرف سوات میں 5 کروڑ 36 لاکھ روپے کا نقصان شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی جلد ممکن بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Leave a reply