خیبرپختونخوا میں ای اسٹامپنگ کا نفاذ، دستی اسٹامپ پیپرز پر پابندی

خیبرپختونخوا حکومت نےصوبے بھر میں ای اسٹامپنگ کا نظام نافذ کردیا ہے، جسکے تحت یکم ستمبر ء2025 سے صرف الیکٹرانک اسٹامپ پیپرزکااستعمال ہوگا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کیمطابق، رجسٹریشن ایکٹ 1908ءکے تحت جاری کردہ احکامات میں واضح کیاگیاہےکہ اب دستی اسٹامپ پیپرز قابل قبول نہیں ہونگے، اور ان کا استعمال تمام رجسٹریشن دفاتر میں بند کر دیا گیا ہے۔
حکومت کے مطابق، اس اقدام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور شہریوں کو تیز، مؤثر اور محفوظ خدمات فراہم کرنا ہے۔ تمام رجسٹرارز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل کریں۔
ای اسٹامپنگ نظام کے ذریعے شہری اب آن لائن طریقے سے اسٹامپ پیپر حاصل کر سکیں گے، جس سے وقت اور وسائل کی بچت ممکن ہوگی۔









