خیبرپختونخوا: خواجہ سراؤں سے بھتہ لینےکا انکشاف

0
221
خیبرپختونخوا: خواجہ سراؤں سے بھتہ لینےکا انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں سے بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے۔پشاور میں خواجہ سراؤں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر بھتہ خوری کیخلاف احتجاج کیا۔

خواجہ سراؤں نے پولیس کیخلاف نعرے لگائے اور کہا کہ آئے روز بھتہ وصول کیا جا رہا ہے، بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین دھمکیاں دی جاتی ہیں اور تشدد بھی کیا جاتا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کیخلاف قتل اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور پولیس انہیں تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

Leave a reply