خوفناک ٹریفک حادثہ، 15 افراد جان کی بازی ہار گئے

0
132
خوفناک ٹریفک حادثہ، 15 افراد جان کی بازی ہار گئے

میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر، کار اور ٹیکسی آپس میں ٹکرا گئیں۔

یہ واقعہ میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ایک مرکزی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا گیا۔

ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا اور یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

Leave a reply