خوفناک آتشزدگی: 5 پاکستانی ملائشین قوم کےہیرو بن گئے

ملائیشیا میں حالیہ گیس پائپ لائن دھماکے کے ذریعہ خوفناک آگ کے دوران پانچ پاکستانیوں نے درجنوں مقامی لوگوں کی زندگی بچاکر پوری ملائیشین قوم کےدل جیت لئے۔
یہ واقعہ اسوقت پیش آیا جب گیس کی پائپ لائن پھٹ گئی ، آگ قریبی علاقے میں تیزی سے پھیل گئی ، اس خوف سے کہ کئی افراد جان بچانے کے لئے قریبی نہر میں کود پڑے۔ نہر کو خطرناک مگرمچھوں کی آماجگاہ سمجھا جاتا ہے ، لیکن زندگی کے خطرے کے باوجود ، پانچ پاکستانی نوجوان بغیر کسی ہچکچاہٹ کے پانی میں کود پڑے اور بہت سی خواتین ، بچوں اور بزرگوں کو نہر سےنکال دیا۔
یہ مناظر ویڈیو میں کچھ لوگوں نےقیدکرلیےجوموقع پر موجود تھے ، جو پورے ملائشیا میں وائرل ہوگئے ، ان پاکستانیوں کےجذبےکو ہر جگہ بہت سراہا گیا۔ ان ہیروز کو ملائیشیا کےمختلف حلقوں ، پاکستان ہائی کمیشن ، اور کمیونٹی کیجانب سےخوب خراج تحسین پیش کیا گیا۔