خوفناک آتشزدگی، درجنوں گھر تباہ، ہزاروں لوگ بے گھر

0
160
خوفناک آتشزدگی، درجنوں گھر تباہ، ہزاروں لوگ بے گھر

ہاٹ لائن نیوز : فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک جھونپڑی میں آگ لگنے کے بعد ہزاروں افراد کو فوری طور پر نقل مکانی کرنا پڑی۔ آگ نے درجنوں مکانات کو خاکستر کر دیا۔ کچھ لوگ جھلس گئے، لیکن کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

ٹنڈو نامی علاقے میں آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کو غیرمعمولی مشکلات کا سامنا ہے۔ تنگ اور دشوار گزار گلیوں کیوجہ سے فائر فائٹرز کو متاثرہ گھروں تک پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔ کئی فائر فائٹرز جل گئے۔

درجنوں کچے مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 6سو سے زائد خاندانوں کو قریبی امدادی کیمپ میں منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ درجنوں مکانات مکمل طور پر تباہ اور لوگوں کا تمام سامان جل گیا۔

Leave a reply