خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے تربیتی کیمپ کا قیام

0
137

ہاٹ لائن نیوز : ہر شادی شدہ عورت کے لیے دوسرے بہت سے مسائل کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کا دل کیسے مائل کرے اور اسے دوسری عورت میں دلچسپی لینے سے کیسے روکے۔

چین کے شہر ہانگ زو میں خواتین کو اپنے شوہروں کا دل جیتنے کا طریقہ سکھانے کے لیے دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں شرکت کی فیس 400 ڈالر تھی۔

کیمپ کے دوران خواتین کو آڈیو وژول ایڈز کے ذریعے اپنے شوہروں کو راغب کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔

گھریلو زندگی کو مزید خوشگوار بنانے کا طریقہ سیکھ کر، خواتین اپنی شادی شدہ زندگی میں غیر معمولی مثبت تبدیلیوں کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔

تربیتی پروگرام کو سوشل میڈیا پرتنقید کا سامنا کرنا پڑا،ناقدین کا کہنا ہے کہ سادہ لوح خواتین کو دھوکہ دے کر ان سے پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔ ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی عورت کا اپنے شوہر کو آمادہ کرنا نجی معاملہ ہے۔ اس طرح کے معاملات کو میڈیا کے ذریعے اچھالانا بالکل درست نہیں۔

Leave a reply