خوشاب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف

0
38
خوشاب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف

خوشاب شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔ زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے، تاہم اس دوران متعدد افراد احتیاطاً گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت درمیانی سطح کی بتائی جا رہی ہے، جبکہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر حساس عمارتوں کا معائنہ بھی جاری ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

Leave a reply