خورشید شاہ کی طبیعت ناساز، اسپتال میں طبی نگہداشت جاری

سکھر: سینئر سیاسی رہنما خورشید شاہ کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پیر کی صبح ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (این آئی سی وی ڈی) منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی حالت اب بہتر ہے اور انہیں 24 گھنٹے کے لیے طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسپتال پہنچ کر خورشید شاہ کی عیادت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے فرخ شاہ نے بتایا کہ خورشید شاہ کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔









