خوراک کےعالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم پیغام

0
162
خوراک کےعالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم پیغام

ہاٹ لائن نیوز : خوراک کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنےپیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد بھوک کا شکار ہوں اور کروڑوں ٹن خوراک ضائع ہونا لمحہ فکریہ ہے، دین اسلام خوراک کی نعمت کی قدر کرنے اورضیاع سے بچنے کی تاکید کرتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ گھر، ہوٹل، اور تقریبات میں خوراک کا ضیاع روکنے کے لیے مہذب رویہ اپنانا ہوگا۔ ضرورت سے زیادہ کھانا نکالنا یا ضائع کرنا بے حسی کے مترادف ہے،خوراک کا ضیاع روکنے کیلئے ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے، خلاف ورزی پر کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ہم اج خوراک کے ضیاع سے بچنے کا عہد کریں اور اپنی نسلوں کے لیے محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں ، ہم مل کرایسا معاشرہ بنائیں جہاں خوراک ہر ایک کی دسترس میں ہو۔

Leave a reply